ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایس ایس ایل سی میں صد فی صد نمبرات سے کامیاب محمد کیف کی وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں عزت افزائی

ایس ایس ایل سی میں صد فی صد نمبرات سے کامیاب محمد کیف کی وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں عزت افزائی

Thu, 13 Dec 2018 11:30:18    S.O. News Service

بیلگاوی،13؍دسمبر(ایس او  نیوز) رواں سال دسویں ( ایس ایس ایل سی) کے امتحانات میں مکمل625نمبرات سے امتیازی کامیابی حاصل کردہ محمد کیف کو آج وزیر اعلیٰ کمار سوامی کے ہاتھوں عزت افزائی کی گئی ۔ رواں سال اپریل میں ہوئے ایس ایس ایل سی امتحانات میں بیلگاوی کے سینٹ ژیوےئر ہائی اسکول کے طالب علم محمد کیف تمام مضامین میں صد فی صد نمبرات حاصل کرتے ہوئے امتیازی کامیابی درج کی تھی ۔زبان اول کے طورپر انہوں نے انگریزی کو اختیار کیا تھا ۔ محمد کیف نے اس مضمون میں 125میں125اور کنڑا ، سائنس ، ریاضی ،سماجی سائنس اور ہندی میں صد فی صد نمبرات حاصل کرتے ہوئے جملہ 625نشانات میں صد فی صد کامیابی درج کی تھی ۔ محمد کیف کی تہنیت کے موقع پرریاستی وزیربرائے تعمیرات عامہ ( پی ڈبلیو ڈی) ایچ ڈی ریونا ،جے ڈی ایس کے ریاستی صدر ایچ وشواناتھ اورطالب علم کے والد ہارون رشید ، ماں پروین ودیگر شریک تھے۔


Share: